پنجاب میں شدید بارشوں کا الرٹ، 15 اگست تک پانی جمع ہونے کا خدشہ

پنجاب میں 15 اگست تک شدید بارشوں کی پیش گوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ شہری علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں شدید بارشوں کا الرٹ، 15 اگست تک پانی جمع ہونے کا خدشہ

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) پنجاب کے مختلف حصوں میں 15 اگست تک موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے اس سلسلے میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال اور دیگر شہروں میں بارشوں کا امکان ہے۔ شہری علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے اور متعلقہ محکموں کو تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور ملتان میں شدید بارش سے شہری علاقوں میں پانی جمع ہو سکتا ہے۔ لوگوں کو محتاط رہنے کی تنبیہ دی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی اور پوٹھوہار ریجن میں بھی بارش متوقع ہے۔ مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی ان علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے تھے، جس سے لوگوں کو شدید نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں