مارک سواریز نے سعودی شادی میں 500 کلو وزنی کیک کا انوکھا شاہکار تیار کر لیا، جو پیرس میں پیش کیا گیا۔
پیرس: (رائیٹ ناؤنیوز) اسپین کے معروف شیف مارک سواریز نے ایک سعودی خاندان کی شاہی شادی کی تقریب میں 500 کلو وزنی کیک تیار کر لیا۔ یہ کیک 3.5 میٹر بلند اور 1.8 میٹر چوڑا ہے، جو اپنی نوعیت کا انوکھا شاہکار ہے۔
رپورٹس کے مطابق، سواریز نے اس منفرد کیک کی تیاری میں ڈیڑھ ماہ کا وقت لیا جبکہ اس کی تکمیل میں مزید چار ماہ لگے۔ اس بڑے منصوبے کے لیے انہیں اپنے کئی پیسٹری شیف دوستوں اور اہل خانہ کی مدد لینی پڑی۔
کیک کی تیاری میں سب سے مشکل کام 33 ہزار پھولوں کی پتیوں کی ترتیب تھی، جس میں دوستوں اور خاندان کے افراد نے بھی حصہ لیا۔ یہ پھولوں کی پتیوں کو نہایت مہارت کے ساتھ ترتیب دیا گیا۔
سواریز کے مطابق، اس دیوہیکل کیک کی تیاری پر 1800 گھنٹے کام کیا گیا۔ کیک کو روایتی شادی کے کیک کے بجائے ایک شاندار فن پارے کی شکل میں پیش کیا گیا۔
یاد رہے کہ یہ دیوہیکل کیک پیرس کے اوپرا گارنیئر میں ایک سعودی جوڑے کی شادی کے موقع پر پیش کیا گیا تھا، جبکہ دلہا اور دلہن نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔















