لاہور میں تھانے میں لڑکی سے مبینہ زیادتی، پولیس افسر کا پولی گرافک ٹیسٹ

لاہور پولیس نے مبینہ زیادتی کیس میں اے ایس آئی کے پولی گرافک ٹیسٹ کا فیصلہ کیا ہے، متاثرہ لڑکی کی نفسیاتی رپورٹ 18 اگست کو ملے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور میں تھانے میں لڑکی سے مبینہ زیادتی، پولیس افسر کا پولی گرافک ٹیسٹ

لاہور: (رائیٹ ناؤنیوز) لاہور پولیس نے مبینہ زیادتی کے کیس میں اے ایس آئی کے پولی گرافک ٹیسٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں کچھ ابہام پایا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی کا سائیکاٹری ٹیسٹ بھی کیا گیا، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ اے ایس آئی عمران نے لڑکی کو گداگری سے روکنے کے لیے تھانے لایا تھا۔

پولیس حکام نے کہا کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں کچھ ابہام ہے، جبکہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ سے مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور ذیشان رضا نے کہا ہے کہ وہ کیس کی نگرانی کر رہے ہیں اور قانون کے مطابق قصوروار کو سزا دی جائے گی۔

یاد رہے کہ ڈی آئی جی کی ہدایت پر انچارج انویسٹی گیشن غازی آباد اور دیگر افسران اس کیس کی تفتیش کر رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں