سیلینا گومز پر ذہنی صحت کے اسٹارٹ اپ سے متعلق فراڈ کا مقدمہ

سیلینا گومز پر سرمایہ کاروں نے فراڈ کا مقدمہ کیا ہے۔ الزام ہے کہ انہوں نے اسٹارٹ اپ میں اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سیلینا گومز پر فراڈ کا الزام، ذہنی صحت اسٹارٹ اپ کے خلاف مقدمہ

نیویارک: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی گلوکارہ سیلینا گومز پر ذہنی صحت کے اسٹارٹ اپ ونڈر مائنڈ کے حوالے سے سرمایہ کاروں نے فراڈ کا مقدمہ کیا ہے۔ سرمایہ کاروں کا الزام ہے کہ سیلینا نے کمپنی کی تعمیر اور تشہیر میں اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں۔

سرمایہ کاروں کے مطابق 2022 میں پانچ افراد نے ونڈر مائنڈ میں تقریباً 1.2 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی۔ کمپنی کا مقصد صارفین کی ذہنی صحت میں بہتری لانا تھا۔

مقدمے کے مطابق سیلینا گومز کمپنی کی شریک بانی، چیف امپیکٹ آفیسر اور مارکیٹنگ کی سربراہ تھیں۔ سیلینا گومز کی والدہ اور کمپنی کی سابق کاروباری ساتھی کو بھی مقدمے میں شامل کیا گیا ہے۔

سرمایہ کاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ کمپنی کی قدر و قیمت، شراکت داری اور اشتہاری معاہدوں کی توقعات پوری نہیں ہوئیں۔ ایک نئی موبائل ایپ بھی متعارف نہ ہو سکی۔

یاد رہے کہ سیلینا گومز کی والدہ نے ذاتی اخراجات کے لیے سرمایہ کاروں کی رقم استعمال کرنے کے الزام کی تردید کی ہے۔ مقدمے کے الزامات ابھی عدالت میں ثابت نہیں ہوئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں