ملیکا شراوت کا دعویٰ، ٹام کروز کا کرش اور ویڈیوز بھیجنے کا انکشاف

ملیکا شراوت نے شو ‘دی ٹریٹرز سیزن 2’ میں دعویٰ کیا کہ ٹام کروز ان پر کرش رکھتے ہیں۔ یہ دعویٰ شو کی ریلیز سے قبل ہی دلچسپی کا مرکز بن گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ملیکا شراوت کا دعویٰ: ٹام کروز کا کرش اور ویڈیوز بھیجنے کا انکشاف

ممبئی: (رائیٹ ناؤ نیوز) بولی ووڈ اداکارہ ملیکا شراوت نے انکشاف کیا ہے کہ ہالی ووڈ سٹار ٹام کروز ان پر کرش رکھتے ہیں اور سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھیجتے ہیں۔

ملیکا نے یہ دعویٰ نئے ریئلٹی شو ‘دی ٹریٹرز سیزن 2’ کے دوران کیا۔ شو 13 اگست سے پرائم ویڈیو پر نشر ہوگا۔

ملیکا نے کہا ‘ٹام کروز مجھے پسند کرتے ہیں’، اور مزید کہا کہ اگر ان کے پاس فون ہوتا تو ویڈیوز دکھا دیتیں۔

اب تک ٹام کروز یا ان کی ٹیم کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں آئی، یہ ملیکا کا ذاتی دعویٰ ہے۔

واضح رہے کہ ‘دی ٹریٹرز سیزن 2’ میں کئی مشہور شخصیات شامل ہیں۔ شو میں کھلاڑی چالوں اور حکمت عملی کے ذریعے آگے بڑھتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں