وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان، 20 لاکھ افراد کی شرکت متوقع

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کیا ہے، جس میں 20 لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے۔ یہ مارچ عمران خان کی رہائی کے لیے کیا جائے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان، 20 لاکھ افراد کی شرکت متوقع

پشاور: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے اسلام آباد کی طرف مارچ کے لیے اسٹریٹ موومنٹ شروع کردی ہے۔ انہوں نے ضلع خیبر سے تحریک کا آغاز کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ 20 لاکھ لوگ مارچ میں شامل ہوں گے۔

وزیراعلیٰ نے جمرود میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹریٹ موومنٹ کا آغاز باب خیبر سے ہوچکا ہے جو 27 ستمبر کو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگی۔ انہوں نے تحریک کا نام ’انصاف کے ساتھ‘ رکھا ہے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ ہمیں اپنے بانی چئیرمین کو رہا کروانا ہے اور ایسا قانون لانا ہے جو سب کے لیے برابر ہو۔ انصاف کے ساتھ جابر اور ظالم کو کٹہرے میں لانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 27 ستمبر کو تاریخ بدلنے اور تقدیر بدلنے کے لیے نکلنا ہے۔ عمران خان رہائی موومنٹ کی رکنیت 5 لاکھ 30 ہزار تک پہنچ چکی ہے، سب سے زیادہ ممبر شپ پنجاب سے ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ نے گزشتہ ہفتے پشاور میں جلسے میں اعلان کیا تھا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے 27 ستمبر کو مارچ کیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں