گلوبل فائر پاور انڈیکس نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے کو فوجی طاقتوں کی شراکت داری قرار دیا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) گلوبل فائر پاور انڈیکس کے مطابق پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کی مشترکہ فوجی طاقت مکہ دفاعی معاہدے کے بعد نمایاں ہو گئی ہے۔
انڈیکس کے مطابق یہ معاہدہ صرف دفاعی نہیں بلکہ فوجی طاقتوں کو مشترکہ شراکت داری میں جوڑنے کی کوشش ہے۔ ان تینوں ممالک کے پاس مجموعی طور پر 14 لاکھ فعال فوجی ہیں۔
اس کے علاوہ 3415 فوجی طیارے، 6046 ٹینک اور 344 بحری اثاثے بھی موجود ہیں۔ پاکستان 6 لاکھ 60 ہزار اہلکاروں کے ساتھ جوہری صلاحیت کے حامل ہے۔
ترکیے کے پاس 192 بحری اثاثے اور مضبوط دفاعی صنعت ہے۔ سعودی عرب کا 63 ارب 90 کروڑ ڈالر سالانہ دفاعی بجٹ ہے۔
واضح رہے کہ اس معاہدے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے دستخط کیے ہیں۔











