مادھوری ڈکشٹ کی 24 سال بعد ٹی وی پر بطور میزبان واپسی، مراٹھی شو کی میزبانی

مادھوری ڈکشٹ 24 سال بعد ٹی وی پر واپسی کر رہی ہیں، وہ مراٹھی کوئز شو کی میزبانی کریں گی جو علم اور خوابوں پر مبنی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مادھوری ڈکشٹ کی 24 سال بعد ٹی وی پر بطور میزبان واپسی، مراٹھی شو کی میزبانی

ممبئی: (رائیٹ ناؤ نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ 24 سال کے وقفے کے بعد ٹیلی ویژن پر بطور میزبان واپس آرہی ہیں۔ وہ کوئز شو ‘کون ہونار کروڑ پتی’ کے مراٹھی ورژن کی میزبانی کریں گی۔

شو کا پہلا پرومو جاری کیا گیا ہے، جس میں مادھوری روایتی مہاراشٹرین انداز میں نظر آئیں۔ سبز اور سنہری ساڑھی میں ملبوس، وہ ناظرین کو شو میں شرکت کی دعوت دیتی ہیں۔

مادھوری نے انسٹاگرام پر پرومو شیئر کرتے ہوئے اس نئے کردار پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ گیم شو علم اور خوابوں کے گرد گھومتا ہے۔

واضح رہے کہ مادھوری نے مختلف ڈانس ریئلٹی شوز میں بطور جج بھی کام کیا ہے۔ تاہم، ‘کون ہونار کروڑ پتی’ ان کی بطور میزبان 24 سال بعد واپسی ہے۔

‘کون ہونار کروڑ پتی’ سونی مراٹھی پر نشر ہوگا اور ناظرین اسے سونی لِو پر آن لائن بھی دیکھ سکیں گے۔ پروگرام کی پہلی قسط کی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں ہوا۔

دیگر متعلقہ خبریں