لیبیا میں آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ، آگ بھڑک اٹھی، خطرناک صورتحال

زاویہ آئل ریفائنری پر ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ حکام نے ہنگامی حالت نافذ کر دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لیبیا میں آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ، آگ بھڑک اٹھی، خطرناک صورتحال

زاویہ: (رائیٹ ناؤ نیوز) لیبیا کی زاوِیہ آئل ریفائنری پر نامعلوم ڈرونز کے حملے سے شدید آگ بھڑک اٹھی۔ حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں اور اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

لیبیا کی ایمبولینس اور ایمرجنسی سروس نے بتایا کہ زیادہ تر افراد دھویں کے اثرات سے متاثر ہوئے ہیں۔ زاوِیہ ریفائنری لیبیا کی سب سے بڑی فعال آئل ریفائنری ہے جو روزانہ 1 لاکھ 20 ہزار بیرل تیل صاف کرتی ہے۔

نیشنل آئل کارپوریشن نے بتایا کہ بریگا آئل کمپنی کے ٹینک میں آگ لگی۔ ٹینک میں 45 لاکھ لیٹر پیٹرول موجود تھا جس کے نشانہ بننے سے یہ واقعہ پیش آیا۔

واضح رہے کہ زاوِیہ ریفائنری پر پہلے بھی ڈرون حملے ہو چکے ہیں۔ نیشنل آئل کارپوریشن نے زیادہ ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ این او سی نے خبردار کیا ہے کہ مزید حملے ہونے کی صورت میں کمپنی فورس میجر کا اعلان کر سکتی ہے جس سے ریفائنری کا کام معطل ہو سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں