بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک کیپٹن شہید

بلوچستان اور کے پی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 10 دہشت گرد ہلاک جبکہ کیپٹن حمزہ اکرم مادر وطن پر قربان ہو گئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، کیپٹن شہید

راولپنڈی: (رائیٹ ناؤ نیوز) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کارروائی کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ ان کارروائیوں میں کیپٹن حمزہ اکرم مادر وطن پر قربان ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہنگو میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا، جس میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ان دہشت گردوں نے فائرنگ کے دوران مسجد میں پناہ لی۔

کیپٹن حمزہ اکرم نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہادت پائی۔ ان کا تعلق ضلع نارووال سے تھا۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن ہنگو میں جاری ہے۔ دیگر کارروائیوں میں بلوچستان کے علاقوں کمبیلہ اور عاصم آباد میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم نے کیپٹن حمزہ اکرم کو خراج عقیدت پیش کیا اور دہشت گردی کے خاتمے تک کارروائیوں کے عزم کا اظہار کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں