میر رضا قتل کیس، میڈیکل بورڈ کی تبدیلی پر والدین کا اعتراض

کراچی میں میر رضا قتل کیس میں میڈیکل بورڈ کی تبدیلی پر مقتول کے والدین نے اعتراض کیا ہے۔ عدالت سے پہلے بورڈ کے ذریعے پوسٹ مارٹم کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
میر رضا قتل کیس: میڈیکل بورڈ کی تبدیلی، مقتول کے والدین کا اعتراض

کراچی: (رائیٹ ناؤنیوز) گلستان جوہر میں قتل ہونے والے نوجوان میر رضا علی کی قبر کشائی سے قبل میڈیکل بورڈ دوبارہ تبدیل کر دیا گیا ہے۔ نئے پانچ رکنی بورڈ کی جگہ پرانے آٹھ رکنی بورڈ کو بحال کر دیا گیا ہے۔

حکم نامے کے مطابق ڈاکٹر سمعیہ سید کو بورڈ کی کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔ پروفیسر نسیم احمد پیتھالوجسٹ، ڈاکٹر فرح وسیم فارنزک ماہر، اور دیگر ماہرین کو شامل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق نئے میڈیکل بورڈ کی تشکیل کے بعد ارکان کے بیانات ریکارڈ کیے جا رہے ہیں۔ حکام نے قبر کشائی کل ہفتے کی صبح 11 بجے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ مقتول کے والدین اور وکیل جبران ناصر نے نئے بورڈ پر اعتراض کیا ہے۔ والدین نے پولیس سرجن کراچی کے اختیارات میں مداخلت پر سوال اٹھایا ہے۔

یاد رہے کہ میر رضا کے والدین نے عدالت سے مطالبہ کیا تھا کہ پہلے سے تشکیل شدہ بورڈ کے ذریعے ہی پوسٹ مارٹم کیا جائے۔ نئے بورڈ کی تشکیل پر مقتول کے اہل خانہ کو تحفظات ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں