پشاور بورڈ میٹرک نتائج میں 70 فیصد کامیابی، تعلیمی معیار پر سوالات

پشاور بورڈ کے میٹرک امتحانات میں تین سالوں کے دوران کامیابی کی شرح میں 17.6 فیصد کمی، تعلیمی معیار پر سوالات اٹھنے لگے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پشاور بورڈ میٹرک نتائج میں 70 فیصد کامیابی، تعلیمی معیار پر سوالات

پشاور: (رائیٹ ناؤ نیوز) خیبرپختونخوا میں تعلیمی معیار پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ پشاور بورڈ کے میٹرک امتحانات میں تین برسوں کے دوران کامیابی کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں 86 ہزار 789 طلبہ نے امتحان دیا، جن میں سے 76 ہزار 90 کامیاب ہوئے، کامیابی کی شرح 87.6 فیصد رہی۔

2025 میں 91 ہزار 589 طلبہ شریک ہوئے، 76 ہزار 484 کامیاب قرار پائے اور کامیابی کی شرح 83.5 فیصد رہ گئی۔

2026 میں 95 ہزار 496 امیدواروں نے امتحان دیا، صرف 66 ہزار 988 کامیاب ہوئے اور کامیابی کی شرح مزید کم ہو کر 70.15 فیصد پر آگئی۔

یاد رہے کہ 2024 کے مقابلے میں تین برسوں کے دوران کامیابی کی شرح میں 17.6 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ نویں جماعت کے اسلامیات پرچے میں 9 ہزار 294 طلبہ ناکام ہوئے۔

دیگر متعلقہ خبریں