امریکی صدر اور ایرانی اسپیکر میں لفظی جنگ، سیاسی تناؤ میں اضافہ

ٹرمپ اور قالیباف کے درمیان لفظی جنگ جاری، ایرانی پارلیمنٹ نے امریکی صدر پر جھوٹے بیانات کا الزام عائد کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی صدر اور ایرانی اسپیکر میں لفظی جنگ، سیاسی تناؤ میں اضافہ

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کے درمیان لفظی جنگ شدت اختیار کر گئی ہے۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایران کی تباہی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی فوجی طاقت بھوک کے سامنے بے بس ہو جائے گی۔

ٹرمپ کے بیان کے جواب میں قالیباف نے طنزیہ ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘Make America hungry again’ اور امریکی عوام میں خوراک کی کمی کو نمایاں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 47 ملین امریکی شہری خوراک کی کمی کا شکار ہیں، یہ ٹرمپ کے دعوؤں کی طرح جعلی نہیں۔

ایرانی پارلیمنٹ نے ٹرمپ پر قالیباف کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کا الزام عائد کیا۔ پارلیمنٹ کے مطابق یہ عمل امریکی فوجی شکست چھپانے کی کوشش ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ نے کہا کہ قالیباف نے عراق کے دورے کے دوران اقتصادی تعاون اور امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے پر زور دیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نے ذہنی اور اقتصادی جنگ کا راستہ اختیار کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے مطابق قالیباف کی تقریر کی مکمل ویڈیو دستیاب ہے جو امریکی صدر کی گمراہ کن اطلاعات کی مہم کے خلاف ایک ثبوت ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں