وزیراعظم کی ہدایت پر ایم ڈی کیٹ 2026 کی تاریخ تبدیل، امتحان 20 ستمبر کو ہوگا

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ایم ڈی کیٹ 2026 کی تاریخ تبدیل کر دی گئی ہے۔ نیا امتحان 16 اگست کے بجائے 20 ستمبر کو ہوگا تاکہ اس کے انعقاد کو مزید شفاف اور منظم بنایا جا سکے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم کی ہدایت پر ایم ڈی کیٹ 2026 کی تاریخ تبدیل، امتحان 20 ستمبر کو ہوگا

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ایم ڈی کیٹ 2026 کی تاریخ تبدیل کر دی ہے۔ نیا داخلہ ٹیسٹ اب 20 ستمبر 2026 کو ہوگا۔

پی ایم ڈی سی کے اعلامیے کے مطابق، ایم ڈی کیٹ کی تاریخ میں تبدیلی کا مقصد امتحان کو مزید منظم اور شفاف بنانا ہے۔ امتحان پہلے 16 اگست کو ہونا تھا، جو اب 20 ستمبر کو ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امتحان کی تاریخ کے علاوہ دیگر شرائط و ضوابط برقرار رہیں گے۔ کسی نئی تبدیلی کی ضرورت پیش آئی تو باضابطہ اطلاع دی جائے گی۔

پی ایم ڈی سی نے امیدواروں، والدین اور تعلیمی اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کونسل کی سرکاری ویب سائٹ اور ذرائع ابلاغ سے رابطے میں رہیں۔ تازہ ترین معلومات کے لیے مسلسل اپڈیٹ رہنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ کونسل نے امتحان کی تاریخ میں تبدیلی سے ممکنہ پریشانی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسٹیک ہولڈرز کے تعاون کو سراہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں