براڈ پیک حادثے کے بعد کے ٹو مہم مؤخر، کوہ پیماؤں کی واپسی

براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے بعد کے ٹو مہم مؤخر کردی گئی، 10 کوہ پیماؤں سے رابطہ منقطع ہوا، 4 کی لاشیں مل چکی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
براڈ پیک حادثے کے بعد کے ٹو مہم مؤخر، کوہ پیماؤں کی واپسی

سکردو: (رائیٹ ناؤ نیوز) براڈ پیک پر حادثے کے بعد کے ٹو سر کرنے کی مہم مؤخر کردی گئی ہے۔ کے ٹو پر موجود کلائمبرز کو آج رات چوٹی کی جانب پیش قدمی کرنا تھی، تاہم حادثے کے بعد تمام ٹیمیں بیس کیمپ واپس آرہی ہیں۔

براڈ پیک پر برفانی تودہ جمعرات کو دوپہر کے وقت گرا جس نے کوہ پیماؤں کے گروپ کو متاثر کیا۔ الپائن کلب آف پاکستان نے بتایا ہے کہ حادثے کے بعد 10 کوہ پیماؤں سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

کے ٹو پر موجود ٹیمیں بیس کیمپ واپس پہنچ کر براڈ پیک پر جاری ریسکیو آپریشن میں مدد فراہم کریں گی۔ حکام نے کہا ہے کہ تمام کلائمبرز کی حفاظت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

حادثے کے بعد کے ٹو مہم کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ براڈ پیک پر ریسکیو آپریشن مکمل کیا جا سکے۔ اس واقعے نے کوہ پیمائی کے شائقین کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے بعد 10 کوہ پیماؤں سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا اور اب تک 4 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل چکی ہیں، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں