موٹر وے ایم-8 پر وین اور کار کے تصادم میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس تیز رفتاری کو وجہ قرار دے رہی ہے۔
شہدادکوٹ: (رائیٹ ناؤ نیوز) موٹر وے ایم-8 پر سجاول کے قریب خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں دو بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔
موٹروے حکام کے مطابق یہ حادثہ وین اور کار کے درمیان تصادم کے باعث ہوا۔ حادثے کی شدت کے باعث دو بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
حکام نے بتایا ہے کہ امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔
ابتدائی تحقیقات میں تیز رفتاری کو حادثے کی وجہ بتایا گیا ہے جبکہ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ موٹر وے ایم-8 پر آئے دن تیز رفتاری کے باعث حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔















