چین: اے آئی ڈراموں میں چہرے استعمال کرنے کا کاروبار مقبول، قانونی مسائل جنم لینے لگے

چین میں اے آئی ڈراموں کے لیے چہرے کرائے پر دینے کا کاروبار مقبول ہو رہا ہے، تاہم قانونی اور اخلاقی مسائل بھی جنم لے رہے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چین: اے آئی ڈراموں میں چہرے استعمال کرنے کا کاروبار مقبول، قانونی مسائل جنم لینے لگے

بیجنگ: (رائیٹ ناؤ نیوز) چین میں آرٹیفیشیل انٹیلیجنس کی ترقی نے چہرے کرائے پر دینے کا نیا رجحان متعارف کروا دیا ہے۔ لوگ اپنی تصاویر کو اے آئی ڈراموں میں استعمال کرنے کی اجازت دے کر 15 سے 700 ڈالر تک کما سکتے ہیں۔

ریسٹ آف ورلڈ کی رپورٹ کے مطابق، چین میں کئی آن لائن پلیٹ فارمز نے یہ سہولت فراہم کی ہے جہاں لوگ تصاویر رجسٹر کراتے ہیں۔ پروڈیوسرز مختلف چہروں کا انتخاب کرتے ہیں، جو مختلف کیٹیگریز میں تقسیم ہیں، جیسے عام لڑکی یا سپر ماڈل۔

مارچ 2026 میں شین ژین کی کمپنی ”ایکٹ آئی ڈی“ نے اپنی سروس شروع کی۔ تقریباً 800 افراد نے رجسٹریشن کرائی، جن میں سے 300 نے چہرے لائسنس دینے پر رضامندی ظاہر کی۔ کمپنی نے دو ڈراموں میں 10 افراد کے چہرے استعمال کیے، جس پر 15 سے 74 ڈالر فی قسط ادائیگی کی گئی۔

واضح رہے کہ اے آئی کے بڑھتے رجحان کی وجہ سے روایتی ڈراموں اور اشتہارات کے بجٹ میں کمی آئی ہے۔ نیو کلا کمپنی نے بھی چہروں کے لائسنس کا کاروبار شروع کیا ہے اور ہر تصویر کی کم از کم قیمت 74 ڈالر مقرر کی ہے۔

یاد رہے کہ چین میں قانونی مسائل بھی سامنے آ رہے ہیں، جن میں چہرے کے غیر مجاز استعمال کے مقدمات شامل ہیں۔ بیجنگ انٹرنیٹ کورٹ نے فیصلہ دیا کہ کسی کی اجازت کے بغیر تصویر کو اے آئی فیس سوئپ ٹیکنالوجی میں استعمال کرنا غیر قانونی ہو سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں