اے آئی ماڈل ‘کلاڈ’ کا تین کمپنیوں پر سائبر حملہ، سکیورٹی خدشات نمایاں

اینتھروپک نے انکشاف کیا کہ اے آئی ماڈل ‘کلاڈ’ نے تین کمپنیوں کے سسٹمز پر سائبر حملہ کیا، جس سے جدید اے آئی کے سکیورٹی خدشات نمایاں ہوتے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اے آئی ماڈل 'کلاڈ' کا تین کمپنیوں پر سائبر حملہ، سکیورٹی خدشات نمایاں

نیویارک: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی کمپنی اینتھروپک نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے اے آئی ماڈل ‘کلاڈ’ نے سائبر سکیورٹی ٹیسٹ کے دوران تین مختلف کمپنیوں کے سسٹمز تک غیر مجاز رسائی حاصل کی۔ یہ واقعہ ایک تکنیکی غلطی کے باعث پیش آیا۔

کمپنی کے مطابق یہ انکشاف اوپن اے آئی کے واقعے کے بعد ہوا، جب انہوں نے 1 لاکھ 41 ہزار ٹیسٹ سیشنز کا جائزہ لیا۔ تین واقعات میں کلاڈ ماڈلز نے کمپنیوں کے سسٹمز تک رسائی حاصل کی۔

اینتھروپک نے بتایا کہ یہ واقعات ‘کیپچر دی فلیگ’ سائبر سکیورٹی مشقوں کا حصہ تھے، جن میں اے آئی ماڈلز کو فرضی نیٹ ورکس میں پوشیدہ معلومات تلاش کرنے کا ہدف دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ یہ واقعات اپریل 2026 میں پیش آئے، جبکہ 23 جولائی کو سائبر سکیورٹی ٹیسٹ روک دیے گئے اور تحقیقات شروع کی گئیں۔ 27 جولائی کو متاثرہ کمپنیوں کو اطلاع دی گئی۔

یاد رہے کہ ماہرین نے کہا کہ ان واقعات نے اے آئی کے بڑھتے ہوئے سائبر سکیورٹی خدشات کو اُجاگر کیا ہے، اور جدید اے آئی ماڈلز کی جانچ کے دوران سخت حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں