نیتن یاہو کی اچانک امریکا روانگی، ایرانی خطرات کے باعث سکیورٹی میں اضافہ

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ایرانی خطرات کے پیش نظر سکیورٹی میں اضافہ کے ساتھ واشنگٹن روانہ ہوئے، صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نیتن یاہو کی اچانک امریکا روانگی، ایرانی خطرات کے باعث سکیورٹی میں اضافہ

تل ابیب: (رائیٹ ناؤ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کے تحت واشنگٹن روانہ ہوئے ہیں۔ ان کے دورے کا مقصد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنا ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ نیتن یاہو نے ایران سے ممکنہ خطرات کے پیش نظر نواتم ائیر بیس سے خصوصی طیارے کے ذریعے سفر کیا۔ یہ اقدام معمول کے برعکس تھا۔

وزیراعظم کے دفتر نے روانگی کے وقت کا پیشگی اعلان نہیں کیا۔ نہ ہی غیر معمولی انتظامات کی کوئی سرکاری وضاحت جاری کی گئی۔ اسرائیلی میڈیا نے اس خاموشی کو ایرانی خطرات سے جوڑا ہے۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی وجوہات کی بنا پر کابینہ کا اجلاس بھی خفیہ مقام پر منعقد ہوا۔ اس بار نیتن یاہو کے ساتھ صحافیوں کو سفر کی اجازت نہیں دی گئی۔

یاد رہے کہ نیتن یاہو نے امریکی صدر سے ملاقات کے دوران اسرائیل کی سلامتی اور ایرانی خطرات پر گفتگو کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں