چینی سائنسدانوں کی کوانٹم کمپیوٹنگ میں نئی کامیابی، روشنی کی تیسری حالت دریافت

چینی سائنسدانوں نے روشنی کی تیسری مستحکم حالت دریافت کی، جو آپٹیکل کمپیوٹنگ میں انقلاب لا سکتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چینی سائنسدانوں کی کوانٹم کمپیوٹنگ میں نئی کامیابی، روشنی کی تیسری حالت دریافت

بیجنگ: (رائیٹ ناؤ نیوز) چینی سائنسدانوں نے کوانٹم کمپیوٹنگ میں ایک اہم پیش رفت کی ہے۔ محققین نے روشنی کو تیسری مستحکم حالت میں برقرار رکھنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

پیکنگ یونیورسٹی اور ہاربن انجینیئرنگ یونیورسٹی کے ماہرین نے 20 مائیکرومیٹر قطر کی سلیکون فوٹونک کرسٹل میں یہ کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے روشنی کو 3 مستحکم حالتوں میں برقرار رکھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی ملٹی سٹیبلٹی کی ایک خاص شکل ہے۔ اب روشنی کو آن اور آف کے علاوہ ایک اضافی حالت میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ تحقیق آپٹیکل کمپیوٹنگ اور ڈیٹا سٹوریج کے لیے اہم ثابت ہو سکتی ہے۔ اس سے معلومات کی ذخیرہ اندوزی میں انقلاب آ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ دریافت کم بجلی خرچ کر کے کی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ نیورومورفک کمپیوٹنگ کے لیے نیا بنیادی جزو فراہم کرے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں