یوٹیوب نے پارٹنر پروگرام کے صارفین کیلئے شارٹس ویڈیوز میں کاسٹیوم تھمب نیل فیچر لانچ کیا، جس سے ناظرین کی توجہ بڑھائی جا سکے گی۔
کیلیفورنیا: (رائیٹ ناؤ نیوز) یوٹیوب نے صارفین کی خواہش پر ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔ یہ فیچر یوٹیوب پارٹنر پروگرام کے صارفین کو دستیاب ہوگا، جو اپنی ویڈیوز سے پیسہ کما رہے ہیں۔
اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنی شارٹس ویڈیوز میں کاسٹیوم تھمب نیل امیجز اپ لوڈ کرسکیں گے۔ یہ فیچر غیر معیاری اے آئی ویڈیوز کو روکنے میں مدد دے گا۔
یوٹیوب نے بتایا ہے کہ مستقبل میں اس فیچر کو دیگر صارفین تک بھی توسیع دی جائے گی۔ فی الحال صارفین اپنے ڈیسک ٹاپ یا لیپ ٹاپ پر یوٹیوب اسٹوڈیو کے ذریعے تھمب نیل تبدیل کرسکتے ہیں۔
یہ فیچر پہلے طویل ویڈیوز کیلئے موجود تھا، مگر اب یوٹیوب نے شارٹس ویڈیوز میں بھی اسے متعارف کرایا ہے۔ موبائل ایپ پر بھی صارفین کسی بھی ویڈیو فریم کو تھمب نیل بنا سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ یوٹیوب تھمب نیل کو ویڈیو کی تھیم اور انداز کے مطابق سجیسٹ کرتا ہے، تاکہ ناظرین کی توجہ حاصل کی جا سکے۔















