سونی کا نیا ایف ایکس 5 کیمرا متعارف، جدید فیچرز کے ساتھ

سونی نے ایف ایکس 5 کیمرا جدید فیچرز کے ساتھ متعارف کرا دیا ہے، جو مصنوعی ذہانت پر مبنی پروسیسنگ اور ڈوئل گین شوٹنگ ٹیکنالوجی کی خصوصیات رکھتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سونی کا نیا ایف ایکس 5 کیمرا متعارف، جدید فیچرز کے ساتھ

ٹوکیو: (رائیٹ ناؤنیوز) جاپانی ٹیکنالوجی کمپنی سونی نے اپنی کمپیکٹ سنیما کیمرا سیریز میں نیا ایف ایکس 5 متعارف کرا دیا ہے۔ یہ کیمرا 16.6 میگا پکسل فل فریم اسٹیکڈ ایکسمور آر ایس سینسر اور بی آئی او این زیڈ ایکس آر 2 پروسیسر سے لیس ہے۔

نئے کیمرے میں مصنوعی ذہانت پر مبنی پروسیسنگ شامل ہے۔ یہ 5K ریزولوشن میں 60 فریم فی سیکنڈ اور 4K میں 120 فریم فی سیکنڈ تک ویڈیو ریکارڈنگ کر سکتا ہے۔ آئندہ فرم ویئر اپ ڈیٹ کے بعد 5K میں 120 اور 4K میں 240 فریم فی سیکنڈ ریکارڈنگ بھی ممکن ہوگی۔

ایف ایکس 5 اوپن گیٹ ریکارڈنگ کو سپورٹ کرتا ہے جس سے سینسر کی مکمل چوڑائی اور اونچائی استعمال کرتے ہوئے 3:2 فارمیٹ میں ویڈیو ریکارڈ کی جا سکتی ہے۔ یہ خصوصیت سوشل میڈیا کے لیے عمودی ویڈیوز بنانے میں مددگار ہے۔

کیمرا 16 بِٹ لینیئر را ویڈیو کی اندرونی ریکارڈنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے، جس کے لیے بیرونی ریکارڈر کی ضرورت نہیں۔ سونی کا ایکس او سی این فارمیٹ بھی سپورٹ کرتا ہے۔ یہ سونی کی ایف ایکس سیریز کا پہلا کیمرا ہے جس میں ڈوئل گین شوٹنگ ٹیکنالوجی شامل کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سونی نے ایف ایکس 5 کی قیمت اور مختلف مارکیٹس میں دستیابی کی تفصیلات جاری نہیں کیں ہیں۔ یہ کیمرا کم روشنی میں بہترین کارکردگی کے لیے آئی ایس او 800، 4000 اور 12800 لیولز فراہم کرتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں