اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیل پر حملے کی صورت میں سخت جواب دیا جائے گا۔ نیتن یاہو نے ایران کے جوہری پروگرام کے خاتمے کی حمایت کی۔
یروشلم: (رائیٹ ناؤنیوز) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیل پر براہ راست یا پراکسی گروپوں کے ذریعے کسی بھی حملے کی صورت میں سخت جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ کا خاتمہ یا تو ایرانی حکومت کے خاتمے پر ہوگا یا تہران کی جانب سے تباہی کی قیمت چکانے پر۔
نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ ایران سعودی عرب، بحرین، قطر، کویت، متحدہ عرب امارات، اسرائیل اور اردن کو نشانہ بنا رہا ہے۔
وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سفارتی کوششوں کی حمایت کی، اور کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام ختم ہونا چاہیے چاہے کوئی معاہدہ ہو یا نہ ہو۔
یاد رہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان نئے سہ فریقی معاہدے کے تحت مذاکرات شروع ہونے کی امید ہے، جس کے مطابق اسرائیل لبنان سے انخلا کرے گا اور لبنان حزب اللہ کو غیر مسلح کرے گا۔















