سری لنکا نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کر دی ہے، جس سے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے۔
کولمبو: (رائیٹ ناؤ نیوز) سری لنکا نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزہ فیس ختم کر دی ہے۔ سری لنکن قونصل جنرل سنجیوا پٹیوالا نے بتایا کہ 48 گھنٹوں میں آن لائن ویزہ درخواست پر فیصلہ ہو جاتا ہے۔
سری لنکا کی جانب سے ویزہ فیس کے خاتمے کے بعد پاکستانی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ 2026 میں 30 ہزار پاکستانی سیاحوں کی آمد متوقع ہے جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد 20 ہزار تھی۔
سری لنکا میں پاکستانی جوڑوں کی شادی تقریبات بھی منعقد ہو رہی ہیں۔ پاکستانی حکومت نے 100 سری لنکن طلباء کو علامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہیں۔
دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں رکاوٹیں موجود ہیں۔ 2005 میں فری ٹریڈ معاہدے کے باوجود ٹریڈ بیریئرز ختم نہیں ہو سکے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دفاعی تعلقات بھی اہمیت رکھتے ہیں جو دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہیں۔














