امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ حوثیوں کے دوبارہ حملوں پر ایران کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا، سعودی جہازوں پر فائرنگ تشویشناک ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حوثیوں کی کارروائیوں پر ایران کو خبردار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر حوثیوں نے دوبارہ حملے کیے تو امریکا اس کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ایک سال قبل بحری جہازوں پر حملوں کے بعد امریکا نے حوثیوں کے خلاف طاقتور فوجی کارروائی کی تھی۔ اس کے بعد حوثیوں نے ذمے دارانہ رویہ اختیار کیا تھا۔
امریکی صدر نے بتایا کہ حوثیوں نے گزشتہ رات دو سعودی جہازوں پر فائرنگ کی، جسے تشویشناک پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حوثی ایران کے پراکسی گروہ ہیں، اس لیے دوبارہ حملوں کی صورت میں سخت فوجی جواب دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ حوثیوں کے حالیہ اقدامات پر ڈونلڈ ٹرمپ نے شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے اور ایران کو نتائج بھگتنے کی تنبیہ کی ہے۔













