دبئی نے سیاحوں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ‘دبئی انوائٹ’ اسکیم کا آغاز کیا ہے، جس میں 3 ہزار درہم تک کے انعامات دیے جا رہے ہیں۔
دبئی: (رائیٹ ناؤ نیوز) مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث دبئی میں سیاحوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے۔ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے دبئی نے سیاحت کو فروغ دینے کے لیے منفرد مہم شروع کی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق، نئی اسکیم کے تحت یو اے ای کے رہائشی اگر اپنے دوستوں یا رشتہ داروں کو دبئی کی سیر پر آمادہ کریں، تو انہیں 3 ہزار اماراتی درہم تک کے انعامات ملیں گے۔
دبئی محکمۂ اقتصادیات و سیاحت نے اسکیم ‘دبئی انوائٹ’ متعارف کروائی ہے، جس کے تحت رہائشی افراد بیرون ملک دوستوں یا اہل خانہ کو نامزد کر سکتے ہیں۔
اگر ان کی دعوت پر مہمان دبئی آتے ہیں، تو میزبان کو ہوٹل میں قیام، ریستورانوں میں رعایت، اور تفریحی مقامات کے خصوصی پیکجز ملیں گے۔
یاد رہے کہ 2025 میں دبئی نے 2 کروڑ بین الاقوامی سیاحوں کا خیرمقدم کیا تھا، لیکن حالیہ جنگ کے بعد صورتحال بدل گئی ہے۔














