مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر اقوام متحدہ کی فوری جنگ بندی کی اپیل

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی پر زور دیا ہے تاکہ انسانی جانوں کا نقصان روکا جا سکے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر اقوام متحدہ کی فوری جنگ بندی کی اپیل

نیویارک: (رائیٹ ناؤنیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہو رہی ہے، فوری جنگ بندی ناگزیر ہے۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ جنگ و جدل کا خاتمہ کیا جائے۔ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے۔ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ سفارت کاری اور مذاکرات ہیں۔ تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں حالیہ دنوں میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے جس سے عالمی سطح پر تشویش پائی جاتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں