قطر نے سعودی بحری جہاز پر حوثیوں کے حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ حملے عالمی توانائی کے تحفظ کے لیے خطرہ ہیں۔
دوحہ: (رائیٹ ناؤ نیوز) قطر نے سعودی بحری جہاز پر حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ قطر نے اس حملے کو بین الاقوامی جہاز رانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
قطری وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ ایسے حملے عالمی توانائی کے تحفظ کے لیے خطرہ ہیں۔ حوثیوں کی کارروائیاں خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔
قطر نے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مؤثر عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔ قطر نے کہا کہ یہ اقدامات خطے میں کشیدگی بڑھا رہے ہیں۔
بیان میں سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔ قطر نے سعودی خودمختاری، سلامتی اور استحکام کے تحفظ کی حمایت کی ہے۔
یاد رہے کہ قطر نے سعودی عرب، یمن کے فریقین اور اقوام متحدہ کے درمیان رابطہ کاری کے لیے عمان کی کوششوں کو سراہا ہے۔ خطے میں امن کے قیام کے لیے مذاکرات کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔














