ٹرمپ کی سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کی شرط، معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت لازمی

امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کر دیا، معاہدے کی میعاد 30 سال ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ کی سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کی شرط، معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت لازمی

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤنیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کر دیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ معاہدے میں کسی بھی قسم کی یورینیم افزودگی کی اجازت نہیں ہوگی۔

صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ یہ معاہدہ صرف پرامن مقاصد کے لیے ہوگا، جیسے ایران اور دیگر ممالک کے سول جوہری پروگرام۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو معاہدہ ابراہیمی میں شامل ہونا ہوگا۔

امریکی صدر کے مطابق، یہ معاہدہ پرامن جوہری مراکز کے قیام کے لیے ہے، بشرطیکہ ان میں یورینیم کی افزودگی نہ ہو۔ اسرائیلی وزیراعظم نے سعودی عرب کی شمولیت کو تاریخی قرار دیا۔

یاد رہے کہ امریکی میڈیا کے مطابق، ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ جوہری معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے، جس کی میعاد 30 سال ہوگی۔

واضح رہے کہ معاہدہ ابراہیمی 2020 میں ہوا، جس کا مقصد مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام لانا اور اسرائیل و عرب ممالک کے تعلقات کو معمول پر لانا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں