پنجاب حکومت نے فلم سٹی اتھارٹی کے 16 رکنی بورڈ کی تشکیل کا اعلان کیا ہے، جس میں سینئر وزیر کو چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) پنجاب حکومت نے پنجاب فلم سٹی اتھارٹی کے 16 رکنی بورڈ کی تشکیل کا اعلان کیا ہے اور اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر وزیر کو بورڈ کی چیئرپرسن جبکہ وزیر اطلاعات و ثقافت کو شریک رکن مقرر کیا گیا ہے۔ چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کو وائس چیئرپرسن بنایا گیا ہے۔
بورڈ میں ایم پی اے امینہ حسن، سارہ احمد اور مختلف محکموں کے سیکریٹریز شامل کیے گئے ہیں۔ فلم اور میڈیا سے وابستہ شخصیات کو بھی بورڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
پنجاب فلم سٹی اتھارٹی ایکٹ 2026 کے سیکشن 3 کے تحت یہ بورڈ تین سال کے لیے تشکیل دیا گیا ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
یاد رہے کہ فلم سٹی اتھارٹی کا مقصد فلمی صنعت کی ترقی اور فلم سازوں کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔















