گلاسگو میں ڈریگن کی پرواز، کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب میں حیرت انگیز مظاہرہ

گلاسگو میں فینٹسی سیریز ‘ہاؤس آف دی ڈریگن’ کے دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز نے شہریوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گلاسگو میں ڈریگن کی پرواز، کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب میں حیرت انگیز مظاہرہ

گلاسگو: (رائیٹ ناؤنیوز) گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز نے شہریوں کو حیران کر دیا۔ مشہور فینٹسی سیریز ‘ہاؤس آف دی ڈریگن’ کا ڈریگن سائریکس لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

اس 8 میٹر طویل ڈریگن نے دریائے کلائیڈ اور دیگر مقامات پر فضائی چکر لگائے۔ اس ماڈل کو 14 ماہرین نے 3 ہزار گھنٹے میں تیار کیا۔

ڈریگن کے 23 متحرک حصے اور جدید پروپلشن سسٹم نے اس کی حقیقی پرواز ممکن بنائی۔ یہ کاربن فائبر، ایلومینیم اور فوم سے بنا ہے۔

منتظمین نے بتایا کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا اڑنے والا ڈریگن ماڈل ہے۔ اسے کھیلوں اور جدید ٹیکنالوجی کے امتزاج کے طور پر پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب 23 جولائی سے شروع ہوگی اور برطانیہ و آئرلینڈ میں نشر کی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں