ساحل کی صنفی تشدد رپورٹ جاری، 6 ماہ میں 3 ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ

ساحل کی رپورٹ کے مطابق 2026 کے پہلے چھ ماہ میں صنفی تشدد کے 3 ہزار 172 کیسز ریکارڈ ہوئے، جن میں پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ساحل کی صنفی تشدد رپورٹ جاری، 6 ماہ میں 3 ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) ساحل نے جنوری سے جون 2026 تک صنفی بنیاد پر تشدد کی ششماہی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2026 کے پہلے چھ ماہ میں 3 ہزار 172 کیسز ریکارڈ ہوئے، جن میں 18 کیسز ٹرانس جینڈر افراد کے شامل تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کیسز میں 644 قتل، 514 تشدد، 462 اغوا اور 363 خودکشیاں شامل ہیں۔ مزید برآں 280 ریپ کیسز اور دیگر جرائم بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق 54 فیصد واقعات متاثرہ کے گھر میں اور 12 فیصد ملزم کے گھر میں پیش آئے۔ پنجاب میں 74 فیصد، سندھ میں 17 فیصد، خیبرپختونخوا میں 6 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے۔

یہ رپورٹ قومی و علاقائی اخباروں سے جمع شدہ معلومات پر مبنی ہے۔ پولیس میں 76 فیصد مقدمات درج کیے گئے جبکہ 23 فیصد میں رجسٹریشن کی معلومات نہیں تھیں۔

یاد رہے کہ ساحل 2024 سے صنفی تشدد کی روک تھام کے لیے کام کر رہا ہے اور کمیونٹیز کو محفوظ بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں