مرینہ خان نے سفید بال نہ رنگنے کی وجہ والدہ کے اثرات کو قرار دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ قدرتی حسن کو اپنانا بہتر ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناؤنیوز) پاکستان کی معروف اداکارہ مرینہ خان نے سفید بال نہ رنگنے کی وجہ بیان کی ہے۔ انہوں نے ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ بار بار ٹچ اپ سے بچنے کے لیے انہوں نے یہ فیصلہ کیا۔
مرینہ خان نے مزید کہا کہ ان کی والدہ کے سفید بالوں کا ان پر گہرا اثر ہے۔ ایک تقریب کے دوران وہ اپنی والدہ کو سفید بالوں میں پہچان نہ سکیں۔
اداکارہ نے کہا کہ اس واقعے نے انہیں سفید بالوں کی خوبصورتی کو قبول کرنے پر مجبور کیا۔ ان کی والدہ کے باوقار انداز نے انہیں متاثر کیا۔
مرینہ خان نے واضح کیا کہ انہوں نے ہمیشہ کے لیے ہیئر کلر ترک نہیں کیا ہے، کبھی کبھار بال ڈائی کرواتی ہیں۔ لیکن عمومی طور پر وہ سفید بال رکھنا پسند کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ مرینہ خان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہیں۔ ان کے مشہور ڈراموں میں ‘تنہائیاں’ اور ‘دھوپ کنارے’ شامل ہیں۔















