خیبرپختونخوا میں جنگلات کی کٹائی میں اضافہ، سیلاب کے خطرات بڑھ گئے

خیبرپختونخوا میں جنگلات کی کٹائی کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ گلوبل فاریسٹ واچ کے مطابق جنگلات کی کٹائی سے 1.9 ملین ٹن کاربن اخراج ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خیبرپختونخوا میں جنگلات کی کٹائی میں اضافہ، سیلاب کے خطرات بڑھ گئے

پشاور: (رائیٹ ناؤنیوز) خیبرپختونخوا میں جنگلات کی کٹائی کی صورتحال تشویشناک ہو گئی ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

غیر قانونی کٹائی، زمینوں پر قبضے اور آگ لگنے کے واقعات نے جنگلات کو شدید متاثر کیا ہے۔ گلوبل فاریسٹ واچ کے مطابق 2021 سے 2025 تک 4,800 ہیکٹر جنگلات کا نقصان ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنگلات کی کٹائی سے 1.9 ملین ٹن کاربن اخراج ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مانسہرہ کے بسالا علاقے میں کان کنی سے جنگلات 98.5 فیصد کم ہو چکے ہیں۔

سیکٹری جنگلات جنید خان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں جنگلات کی کٹائی کی اجازت نہیں ہے۔ تاہم، ذاتی استعمال کے لیے لکڑی لینے کی اجازت ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ ذاتی زمین سے لکڑی کا تجارتی استعمال یا اسمگلنگ جرم ہے۔ گزشتہ دو ماہ میں لکڑی اسمگلنگ کے خلاف 233 کارروائیاں کی گئیں اور 59 گاڑیاں ضبط کی گئیں۔

دیگر متعلقہ خبریں