کراچی میں ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے مقدمے کا عبوری چالان جمع، ملزمان کے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔
کراچی: (رائیٹ ناؤنیوز) سی ٹی ڈی نے ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے مقدمے کا عبوری چالان ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں جمع کرادیا۔ چالان میں انمول عرف پنکی کے خلاف 21 مقدمات کی تفصیلات شامل کی گئی ہیں۔
عبوری چالان کے مطابق انمول عرف پنکی، اس کا بھائی ناصر، عین اللہ اور میسر علی عرف کو گرفتار ظاہر کیا گیا ہے۔ ملزمان سے بھاری مقدار میں چرس اور کوکین برآمد ہوئی۔
تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم میسر علی نے انکشاف کیا کہ عامر نے اسے بتایا کہ وہ میڈیم پنکی کے لئے کام کرتا ہے اور فون پر پنکی سے بات بھی کروائی۔
ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ میڈیم پنکی کے کہنے پر کراچی میں منشیات سپلائی کرتے تھے۔ پنکی نے منشیات کی قیمت 12 ہزار سے 15 ہزار فی گرام مقرر کی تھی۔
یاد رہے کہ ملزمہ انمول عرف پنکی گھر والوں سے ناراض ہوکر لاہور چلی گئی تھی، جبکہ مقدمہ 18 نومبر 2018 کو درج کیا گیا تھا جس میں انسپکٹر منصور سمیت 14 گواہوں کے نام شامل ہیں۔














