مختلف علاقوں میں فلیش فلڈز کی تباہی، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

ملک بھر میں بارش اور فلیش فلڈز سے 12 افراد جاں بحق، این ڈی ایم اے نے مزید خطرات کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مختلف علاقوں میں فلیش فلڈز کی تباہی، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں تیز بارش اور فلیش فلڈز نے 12 افراد کی جان لے لی۔ این ڈی ایم اے نے جولائی تک ممکنہ خطرات کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں بارش اور فلیش فلڈز سے 14 گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں پشاور، لنڈی کوتل اور دیگر شامل ہیں۔

ریسکیو 1122 نے لنڈی کوتل میں 100 سے زائد گاڑیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔ نوشہرہ میں 12 افراد کو ریسکیو کیا گیا جبکہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

چترال میں سیلابی ریلوں سے انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا، سیلابی پانی نے کھڑی فصلوں اور مکانات کو متاثر کیا ہے۔ نیلم میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے دو افراد لاپتہ ہیں۔

واضح رہے کہ این ڈی ایم اے نے شمال مشرقی بلوچستان اور دیگر علاقوں میں سیلابی ریلوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں