ایران کے زیرِ تعمیر جوہری بجلی گھر پر امریکی حملہ، بڑھتے عدم استحکام کا خطرہ

ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے دارخوین جوہری بجلی گھر پر امریکی حملے کو ایران کے پُرامن انفراسٹرکچر پر خطرناک حملہ قرار دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کے زیرِ تعمیر جوہری بجلی گھر پر امریکی حملہ، بڑھتے عدم استحکام کا خطرہ

تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ دارخوین میں زیر تعمیر جوہری بجلی گھر پر امریکی حملہ ایران کے پُرامن انفراسٹرکچر پر خطرناک حملہ ہے۔ یہ بیان انہوں نے ایکس پر جاری کیا۔

کاظم غریب آبادی کا کہنا ہے کہ اس حملے سے پیدا ہونے والی بدامنی کی مکمل ذمہ داری امریکی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس کا نتیجہ مزید عدم استحکام کی صورت میں نکل سکتا ہے۔

ایران نے اس جارحیت کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنے قومی مفادات اور سلامتی کے دفاع کے لیے مناسب اقدامات اٹھائے گا۔ یہ بیان کاظم غریب آبادی نے جاری کیا۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے اعلان کیا کہ اس نے دارخوین میں زیر تعمیر جوہری بجلی گھر کی تعمیراتی سائٹ پر حملے کی رپورٹس کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔

ایجنسی کا کہنا ہے کہ دارخوین کی یہ تنصیب ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور آخری معائنے کے وقت وہاں کوئی جوہری مواد موجود نہیں تھا۔ مبینہ حملے سے تابکاری کے خطرے کا امکان نہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں