ایران کے جوابی حملوں میں کویت، بحرین اور اُردن میں امریکی فوجی اڈے نشانہ بنے، جن میں 100 فوجی زخمی ہوئے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایران نے کویت، بحرین اور اُردن میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے کیے ہیں۔ ان حملوں کے نتیجے میں 100 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ایران کے خلاف پانچ گھنٹے تک جاری رہنے والی کارروائی میں ایرانی فوجی کمانڈ سینٹرز اور دفاعی نظام کو نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی میڈیا نے بتایا کہ اصفہان، چاہ بہار، قشم اور بندر عباس میں شدید دھماکے ہوئے ہیں۔ ان علاقوں میں خلیج فارس کے ساحل پر بھی دھماکے رپورٹ ہوئے ہیں۔
یہ حملے ایران پاسداران انقلاب کی جانب سے کیے گئے ہیں، جن میں امریکی عسکری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ جاری ہے، جس میں اب تک 17 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔















