سوات کے کالام علاقے میں گلیشیئر پھٹنے سے 7 کوہ پیما متاثر، ایک لاپتا۔ ریسکیو ٹیم زخمیوں کو سیدو شریف اسپتال منتقل کرچکی ہے۔
سوات: (رائیٹ ناؤنیوز) کالام کی وادی مٹلتان میں گلیشیئر پھٹنے سے 7 کوہ پیما متاثر ہوگئے ہیں۔ حادثہ چھوٹا کے ٹو کے بیس کیمپ جاتے وقت پیش آیا۔
ریسکیو ٹیم کے مطابق 3 کوہ پیما زخمی ہوئے ہیں جنہیں سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ ضلعی ایمرجنسی افسر کی ہدایت پر طبی ٹیم روانہ کی گئی ہیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔
حادثہ دور افتادہ اور دشوار گزار علاقے میں پیش آیا ہے جس کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات درپیش ہیں۔ لاپتا شخص کی تلاش جاری ہے۔
یاد رہے کہ سید علی شاہ، خوازہ خیلہ سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما لاپتا ہیں۔ حادثے میں 3 کوہ پیما محفوظ رہے ہیں۔















