مسلم لیگ (ن) نے مظفرآباد میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا، نواز شریف اور مریم نواز نے شرکاء سے خطاب کیا۔
مظفرآباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) آزاد کشمیر انتخابات 2026 کے ضمن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مظفرآباد میں بڑا سیاسی پاور شو منعقد کیا ہے۔ پارٹی صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف جلسے میں شامل ہو چکے ہیں۔
نواز شریف اور مریم نواز کو مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے گرم جوشی سے خوش آمدید کہا۔ کارکنوں کی بڑی تعداد بھی جلسہ گاہ پہنچ چکی ہے۔
مظفرآباد میں جلسے کے لیے سکیورٹی اور انتظامی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ جلسے میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی اور آزاد کشمیر کی قیادت موجود ہے۔
نواز شریف اور مریم نواز جلسے سے خطاب کریں گے، جس میں موجودہ سیاسی حالات اور آئندہ انتخابات کی حکمت عملی پر گفتگو ہوگی۔ اس موقع پر پارٹی کے لائحہ عمل پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔
یاد رہے کہ جلسے کے دوران انتخابی مہم کو تیز کرنے اور کارکنوں کو مزید فعال کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔















