آزاد کشمیر انتخابات کے شیڈول کی تبدیلی پر پیپلز پارٹی کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے، شفاف انتخابات کے لئے جمہوریت کے تقاضے پر زور دیا گیا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بلاول بھٹو زرداری کی انتخابی مہم سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ عوام کے ووٹ کی طاقت سے ہر ہتھکنڈہ ناکام ہوگا۔ شیڈول چاہے کچھ بھی ہو، جیت ہماری ہوگی۔
ترجمان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا کہ انتخابی شیڈول میں تبدیلی عوامی حمایت کو نہیں روک سکتی۔ پیپلز پارٹی عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے اور کشمیر کے عوام کا اعتماد حاصل ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر واضح مؤقف اپنایا ہے۔
شازیہ مری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے۔ وفاقی وزرا کے غیر محتاط بیانات سیاسی کشیدگی بڑھا سکتے ہیں۔ قومی مفاد پر تمام سیاسی قوتوں کو ذمہ داری دکھانا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات شفاف، آزاد اور غیر جانبدار ماحول میں کرانا جمہوریت کا تقاضا ہے۔ اس پر عمل درآمد سے عوام کا اعتماد بحال ہوگا اور جمہوری عمل مضبوط ہوگا۔
یاد رہے کہ کشمیر میں انتخابات کا شیڈول تبدیل کیا گیا ہے جس پر پیپلز پارٹی نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ عوامی حمایت کے ساتھ ہر میدان میں کامیاب ہوں گے۔















