کاغان اور ناران میں لینڈ سلائیڈنگ سے گلگت روڈ بند ہوئی۔ سیاحوں کو جھیل سیف الملوک تک نہ جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
پشاور: (رائیٹ ناؤ نیوز) کاغان اور ناران میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔ اس سے گلگت روڈ بند ہوگئی اور ٹریفک معطل ہوگئی۔
کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق جھیل سیف الملوک روڈ اور بٹہ کنڈی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔ مشینری اور عملہ موقع پر پہنچ گیا ہے۔
حکام نے جھیل سیف الملوک کا راستہ کھول دیا ہے مگر دوبارہ لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے باعث سیاحوں کو وہاں جانے کی اجازت نہیں۔
سیاحوں کی حفاظت کے پیش نظر راستے بند ہیں۔ شہریوں کو سفر سے قبل راستوں کی صورتحال معلوم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ بٹہ کنڈی روڈ کو عارضی طور پر کھولا گیا تھا، لیکن مزید لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے یہ دوبارہ بند ہوگیا ہے اور گلگت جانے والا راستہ متاثر ہوا ہے۔














