پنکی کا منشیات نیٹ ورک چلانے کا اعتراف، پولیس نے عدالت میں چالان پیش کردیا

پولیس نے انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات نیٹ ورک چلانے کے الزام میں عدالت میں ضمنی چالان پیش کردیا، ملزمہ نے اعتراف جرم کرلیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنکی کا منشیات نیٹ ورک چلانے کا اعتراف، پولیس نے عدالت میں چالان پیش کردیا

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) پولیس نے منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے خلاف عدالت میں ضمنی چالان پیش کردیا۔ ملزمہ کے خلاف 2018 میں منشیات برآمدگی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے کیس کی سماعت کی۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ کا بھائی 26 فروری 2026 کو بری ہو چکا ہے۔ ملزمہ 2018 سے مفرور تھی جسے بغدادی تھانے کے قتل کیس میں گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے عدالت کو مزید بتایا کہ ملزمہ نے جیل میں تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ وہ منشیات کا نیٹ ورک چلاتی ہے۔ ملزمہ نے بتایا کہ 2018 میں میسر علی، ناصر علی اور عین اللہ منشیات لے کر جارہے تھے جنہیں اختر کالونی سے گرفتار کیا گیا۔

عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمہ کے خلاف مختلف تھانوں میں 21 مقدمات درج ہیں۔ دو ملزمان میسر علی اور عین اللہ مفرور ہیں اور ان کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں 2018 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ پولیس نے 2018 میں ایک کارروائی کے دوران پنکی کے نیٹ ورک کا پتہ لگایا تھا جس کے بعد مختلف کارروائیاں کی گئیں۔

دیگر متعلقہ خبریں