ایران معاہدہ کرنے کا خواہاں، امریکی صدر کا سخت مؤقف

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کے مطابق ایران مذاکرات کا خواہاں ہے لیکن امریکی صدر کا مؤقف سخت ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران معاہدہ کرنے کا خواہاں، امریکی صدر کا سخت مؤقف

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤنیوز) وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ ایران نے مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کی ہے۔ ایران مذاکرات جاری رکھنا چاہتا ہے اور معاہدہ کرنے کا خواہاں ہے۔

ترجمان نے جمعرات کو پریس بریفنگ میں مزید کہا کہ امریکی صدر مسائل کے حل کے لیے سفارت کاری پر آمادہ ہیں۔ ایران کے خلاف آپریشن ایپک فیوری کے بعد سفارتی مرحلہ شروع ہوا۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری نے بتایا کہ ایران اب بھی امریکی صدر کے ساتھ معاہدے کے لیے بات چیت کر رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران کو آبنائے ہرمز میں حملوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

صدر ٹرمپ اور جے ڈی وینس ایران کے معاملے پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔ ایران کو آبنائے ہرمز میں جہازوں پر حملے کی اجازت نہیں دیں گے۔ کچھ ایرانی رہنما معاہدہ کرنے کے حق میں ہیں۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے باوجود مذاکرات کا عمل جاری ہے۔ ایرانی رہنما معاہدے کے حق میں ہیں جبکہ بعض عناصر مخالفت کرتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں