ایران نے صدر ٹرمپ کے امریکی قیدی کی رہائی کے دعوے کو جھوٹ قرار دے دیا۔ عدلیہ نے واضح کیا کہ کسی قیدی کا تبادلہ نہیں ہوا۔
تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایران نے صدر ٹرمپ کے امریکی قیدی کی رہائی کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔ ایرانی عدلیہ نے کہا ہے کہ کسی امریکی قیدی کو ایرانی جیلوں سے رہا نہیں کیا گیا۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی عدلیہ نے واضح کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کا دعویٰ حقائق کے برعکس ہے۔ عدلیہ کے ذرائع نے کہا کہ کسی قیدی کا تبادلہ نہیں ہوا۔
صدر ٹرمپ نے بدھ کے روز ٹروتھ سوشل پر دعویٰ کیا کہ ایران نے ایک امریکی خاتون قیدی کو رہا کیا ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو خیر سگالی کے طور پر سراہا۔
ایرانی عدلیہ کے مطابق تحقیقات میں کوئی ثبوت نہیں ملا کہ کسی امریکی قیدی کو رہا کیا گیا۔ یہ دعویٰ غلط اور بے بنیاد ہے۔
واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ دنوں میں قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے کسی معاہدے کی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔















