ایران نے امریکی خاتون کو رہا کر دیا، ٹرمپ کا خیرمقدم

ایران نے امریکی خاتون ڈینا کراری کو رہا کر دیا۔ ٹرمپ نے اس اقدام کو خیرمقدم کیا ہے، جو امریکا ایران تعلقات میں ایک مثبت اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران نے امریکی خاتون کو رہا کر دیا، ٹرمپ نے خیرمقدم کیا

تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایران نے امریکی حملوں کے باوجود ایک امریکی خاتون کو رہا کر دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ یہ خاتون بائیڈن انتظامیہ کے دور میں 2024 میں گرفتار ہوئی تھیں۔ انہوں نے ایران کے اس خیرسگالی کے اقدام کو سراہا ہے۔

انسانی حقوق کے وکیل جیرڈ جینسر نے بتایا کہ رہائی پانے والی خاتون کا نام ڈینا کراری ہے، جو دسمبر 2024 سے ایران سے باہر جانے سے روکی گئی تھیں۔

جینسر نے ایکس پر لکھا کہ ڈینا اب محفوظ ہیں اور امریکا واپس جا رہی ہیں، انہوں نے ٹرمپ کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے تعلقات میں کشیدگی کے باوجود یہ رہائی ایک مثبت قدم کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں