ایران نے اردن کے عوام کے لیے دوستی کا پیغام دیا ہے، جبکہ امریکی فوجی اڈے کشیدگی کا باعث قرار دیے ہیں۔
تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور نے اردن کے عوام کے لیے ایک پیغام جاری کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کو اردن یا اس کے عوام سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔ ایران کی کارروائیوں کا مقصد خطے میں امریکی فوجی اڈے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران اردن کے عوام کو ایک دوست اور باوقار قوم سمجھتا ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب نے اردن کے عوام سے محبت کا اظہار کیا ہے۔
آئی آر جی سی نے کہا کہ اردن کے عوام فلسطینی عوام کی مشکلات کو سمجھتے ہیں۔ غزہ میں ہونے والی تباہی اور انسانی جانوں کے نقصان کا ادراک رکھتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ خطے میں امریکی فوجی اڈے کشیدگی میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔ ایران کا مؤقف ہے کہ امریکی فوجی اڈے ختم ہونے پر فلسطینی عوام اور خطے میں امن و استحکام بڑھے گا۔
واضح رہے کہ یہ بیان ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران آیا ہے۔ خطے کی سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں اس بیان کو اہم پیش رفت کہا جا رہا ہے۔















