ایران کا آبنائے ہرمز کی حفاظت کا عزم، ٹرمپ کے ٹیرف کو غیر منصفانہ قرار

ایران نے امریکی ٹیرف کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے آبنائے ہرمز کی حفاظت پر زور دیا ہے۔ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران ہمیشہ سے اس کا محافظ رہا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کا آبنائے ہرمز کی حفاظت کا عزم، ٹرمپ کے ٹیرف کو غیر منصفانہ قرار

تہران: (رائیٹ ناؤنیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران ہمیشہ سے آبنائے ہرمز کا محافظ رہا ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران اس علاقے کی حفاظت کے لئے پرعزم ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر ٹول ٹیکس لینے میں منصفانہ رویہ اختیار کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹیکس علاقے میں امن و امان کے لئے استعمال ہوگا۔

یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی دوبارہ شروع کی جائے گی اور آبنائے ہرمز سے گزرنے والی کھیپوں پر 20 فیصد ٹیرف عائد ہوگا۔

عباس عراقچی نے ٹرمپ کے بیان کے جواب میں ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ جو آبنائے ہرمز کو محفوظ گزرگاہ فراہم کرتا ہے، اسے معاوضہ ملنا چاہئے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کی 20 فیصد فیس کو ایران نے غیر منصفانہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز پر خدمات کے معاوضہ میں منصفانہ رویہ اختیار کرے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں