شہباز شریف اور نواز شریف کی امیر قطر سے تعزیت، قطر کے سابق امیر کے انتقال پر افسوس

وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف نے قطر کے سابق امیر کے انتقال پر امیر قطر سے تعزیت کی، اور قطر کی ترقی میں ان کی خدمات کو سراہا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شہباز شریف اور نواز شریف کی امیر قطر سے تعزیت، قطر کے سابق امیر کے انتقال پر افسوس

دوحہ: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی۔ انہوں نے سابق امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

شہباز شریف نے شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کی دوراندیش قیادت کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قطر کی ترقی میں ان کی خدمات اہم رہیں اور ان کی قیادت میں قطر ایک خوشحال ریاست بنا۔

وزیراعظم نے کہا کہ شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کی امن و استحکام کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام قطر کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف، نواز شریف اور وفد نے سابق امیر قطر کی مغفرت کے لیے دعا کی۔ وفد میں اسحاق ڈار اور عطاء اللہ تارڑ بھی شامل تھے۔

واضح رہے کہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے تعزیت کے لیے دوحہ آمد پر شکریہ ادا کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں