عظمیٰ بخاری کا پیپلز پارٹی پر کشمیر الیکشن میں دھاندلی کا الزام، سیاسی ماحول گرم

عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی پر کشمیر الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگایا، دعویٰ کیا کہ امیدوار اور بیلٹ باکس غائب ہو رہے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عظمیٰ بخاری کا پیپلز پارٹی پر کشمیر الیکشن میں دھاندلی کا الزام، سیاسی ماحول گرم

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی پر کشمیر الیکشن میں دھاندلی کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کچھ پولنگ کیمپس میں لوگوں کی غیر قانونی سرگرمیاں دیکھی گئیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ میرپور کے عوام نے احتجاج کے بجائے ووٹ کو ترجیح دی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کشمیر میں امیدوار اور بیلٹ باکس دونوں غائب ہو رہے ہیں۔ مزید کہا کہ مریم نواز کی حکومت کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ کشمیر میں ووٹ ڈالنے والے اپنی چھت اور روزگار پروگرام کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی پارٹی کشمیر کو اپنے صوبے جیسا بنانے کی بات نہیں کر رہی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بسوں کی فراہمی حق ہے، حیدرآباد کو بھی بسوں کا تحفہ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ترقی کا ماڈل ہے اور ہم نے اپنی کارکردگی عوام کے سامنے رکھی ہے۔

یاد رہے کہ نواز شریف نے کشمیر میں وزیر اعظم کی سرپرستی کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو وزیر اعظم کے عہدے کی ضرورت نہیں، وہ وزیراعظموں کے وزیراعظم ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں